ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلے کس حال میں تھیں ، اہم انکشاف

image

کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلےکہا ں اور کس حال میں تھیں  یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں  مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرہ خان فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے اپنا اور خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے ناصرف چھوٹے چھوٹے کام کرتی رہی بلکہ اس کو امریکی ہوٹل کے باتھ روم بھی صاف کرنا پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان شوبز میں آنے سے پہلےامریکہ میں "ڈنکن ڈونٹ" میں کام کرتی تھیں ۔ ماہرہ خان بطور ویٹریس کام کرنے کے لیے رکھا گیا تھا تاہم بعض مواقع ایسے بھی آئے کہ اس کو ڈنکن ڈونٹ  کے باتھ روم کی صفائی کرنا پڑی ۔

ماہرہ خان اکثر اپنی اس جد وجہد کو بتانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی بلکہ ان کا کہناہے کہ اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو زندگی میں کسی بھی کام کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیئے ۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.