چاقو مار کیخلاف گھیرا تنگ، ساہیوال وارداتوں میں ملوث ملزم وسیم کا دوست گرفتار

12 Oct, 2017 نوائے وقت
کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور اطراف میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے واقعات کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم کا قریبی دوست کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے سر گرداںکراچی پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم وسیم کے قریبی دوست کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کراچی سے ساہیوال جانے والی ٹیم کی سفارش پر کی گئی، وسیم کے دوست کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر حملے شروع ہونے سے دو روز قبل تک وسیم اپنے دوست سے رابطے میں تھا۔ خواتین پر حملوں کے واقعات کے بعد سے تاحال وسیم کا فون بھی بند ہے ساہیوال کے ملزم وسیم اور گلستان جوہر کی وارداتوں میں مماثلت کے باعث پولیس کو وسیم کی تلاش ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: