عوامی مسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے اب اپنے انجام کو پہنچیں گے:قمر زما ن کا ئر ہ

12 Oct, 2017 نوائے وقت
پیپلز پا ر ٹی پنجا ب کے صد ر قمر زما ن کا ئر ہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے اب اپنے انجام کو پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے ن لیگ اور تحریک انصاف کافی پریشان نظر آتی ہیں ، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں نا کام ہو گئی ، بدعنوان عناصر کا قانون کے مطابق کڑا اور بے رحم احتساب ہونا چاہئے، نواز شریف اپنے خلاف فیصلہ آنے پر صدمے میں ہیں اور اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں، آج پاکستان کا قرض بڑھ رہا ہے ، انڈسٹری بند ہو رہی ہے ایکسپورٹ منفی میں ہیں. ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیپلز پا رٹی تحصیل او کا ڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم کے ہمرا ہ سینئر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا.انہوں نے کہا کہ انتخا با ت 2018میں پیپلز پا ر ٹی بر سر اقتدار میں آئے گی اور غر یب عوا م کیلئے سہو لتیں فرا ہم کر ے گی او ر ملکی خزا نے کی لٹی ہو ئی رقم وا پس لا ئیں گے.
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: