پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، گزشتہ روزمغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا: آئی ایس پی آر

12 Oct, 2017 نوائے وقت
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ مغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا ,یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں , غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا. ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے، یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا. امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کوتلاش کررہے تھے, گزشتہ روزمغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11 اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: