ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے:سرفراز احمد

13 Oct, 2017 نوائے وقت
لاہو(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی سری لنکن ٹیم بھی خاصی متوازن ہے،اچھے مقابلے ہوں گے، ۔آئی لینڈرز کو قابو کرنے کےلیے پیسرز کیساتھ سپن باﺅلنگ میں بھی اچھے آپشن ہیں، حسن علی اور شاداب خان سمیت کھلاڑی کارکردگی دہرانے کےلیے بیتاب ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جبکہ کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کےلیے جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔امید ہے ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: