سنجے دت کی بیوی مانیاتا نے پریشان ہو کررنبیر کپور کے ساتھ رابطے بڑھنے شروع کر دئیے

13 Oct, 2017 نیو
ممبئی : سنجے دت اور ان کے مداح ان کی زندگی پر مبنی فلم کو لے کو پرجو ش نظر آرہے وہیں سنجے دت کی بیوی فلم کو لے کر پریشان نظر آرہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ربنیر کپور سے رابطے بڑھانے شروع کر دئیے ہیں۔ رنبیر کپور سنجے دت کی کہانی پر مبنی فلم میں سنجے دت کے کردار کی عکاسی کر رہے ہیں جبکہ دیا مرزا سنجے دت کی بیوی مانیاتا کا کردار کی عکس بندی کر رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مانیاتا نےاپنے کردار کو لے کر بہت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رنبیر کپور کوفون کیے ہیں اور ان سے نہ صرف یہ پوچھا ہے کہ فلم میں ان کا کردار کیسا دیکھا گیا ہےاور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی پوچھا ہے کہ فلم میں ان کے کردار کو کتنی اہمیت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ سجنے دت کی 2008میں مانیاتا سے شادی ہوئی تھی اور سنجے دت نے ہمیشہ اپنی زند گی میں مانیاتا کی اہمیت کے بارے میں بات کی ہےاور اب مانیاتا اپنے کردار کو لے کر بیر پریشان نظر آرہی ہیں اور رنبیر کپور کو کال کر کے فلم کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہیں ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: