آئی سی سی میٹنگ: پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر غور کیا جائے گا

13 Oct, 2017 اب تک
آئی سی سی میٹنگ: پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر غور کیا جائے گاآکلینڈ: (12اکتوبر 2017) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو میٹنگ میں آج پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والی آ ئی سی سی چیف ایگزیکٹو میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کررہے ہیں، اجلاس آکلینڈ میں جاری ہے جس میں تمام ممبر ممالک کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہیں۔میٹنگ میں ورلڈ الیون کے دورے کی سیکیورٹی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی جبکہ چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ میں سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ اور ویسٹ انڈین بورڈ کو سیریز کیلیے پاکستان آمد پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار کردی ہیں۔یہ بھی پڑھئےایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیںآکلینڈ: آئی سی سی کا سہہ ماہی اجلاس شروع ہوگیا
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: