ایشوریا رائے کو جنسی طور کرہر اساں کرنے کی کوشش

13 Oct, 2017 نیو
ممبئی:معروف اداکارہ ایشوریا رائے پر پروڈیوسر کی غلط نظر تھی اور وہ ایشوریا رائے کو جنسی طور پر ہراساں کرنا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایشوریاء رائےکے مینجر نے بتایا کہ کہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے بالی ووڈ کوئین سے اکیلے میں ملنا چاہتا تھا۔ اس نے بہت دفعہ کوشش کی کہ میں میٹنگ سے نکل جاؤں لیکن میں نے بھی اداکارہ کو اکیلے نہیں چھوڑا۔ ایشوریاء رائےکے مینجر نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں ایسا کیا کروں کہ میں ایشوریاسے اکیلے میں مل پاؤں جس پر میں نے اس کو جھاڑ ڈال کر خاموش کر وادیا۔ ہاروے نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن میں نے ایشوریا کو جنسی طور پرہراساں کرنے کی جانے والی ہرکوشش کونا کام بنا دیا تھا۔ یاد رہےمعروف ہالی ووڈ اداکار اؤں ا نجلینا جولی اور گیونیتھ پالٹرو نےمعروف پروڈیوسرہاروے پر جنسی طور پر ہراساں کر نے کا الزام عائد کیاتھا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انجلینا جولی اور گیونیتھ پالٹرو کے علاوہ بہت سی اداکاراؤں اور دوسری خواتین کو پروڈیوسرہاروے ان کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: