پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہونگے

13 Oct, 2017 اب تک
پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہونگےدبئی: (12اکتوبر 2017) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہونگی ، سری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے ۔سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم کل پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، ذرائع کے مطابق فخر زمان، احمد شہزاد، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم اور جنید خان ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔گزشتہ روز تمام کرکٹرز نے آرام کیا، جبکہ پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن آج دوپہر 2 سے شام 5بجے تک دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، سری لنکن اسکواڈ شام 6سے رات 9بجے تک میدان میں لہو گرمائے گا،اس دوران شام 5بجے کے بعد ٹرافی کی تقریب رونمائی اور دونوں ٹیموں کی پریس کانفرنس ہوگی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: