سینیٹ کیقائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹی وائٹنرز کو محفوظ اور صحت بخش قرار دے دیا

image

اسلام آباد، 16اکتوبر،:2017 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹی وائٹنرز کو محفوظ اور صحت بخش قرار دے دیا ہے۔پیر کے دن پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے قائمہ کمیٹی سے ملاقات کی اورکمیٹی کے اراکین کو ایک پریزنٹیشن دی جس میں ٹی وائٹنرز سے وابستہ غلط فہمیوں کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے وضاحت پیش کی کہ ٹی یا کافی وائٹنرزکی متعدد ترقی یافتہ ممالک میں برسوں سے ایک واضح کیٹگری ہے جس کے لیے خوراک کے عالمی قوانین کی پابندی کی جاتی ہے۔ پاکستان میں ٹی وائٹنرز کی کیٹگری بھی پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہے ۔لہٰذا ٹی وائٹنرز کسی بھی قسم کے نقصان دہ اجزاء یا کیمیکلز سے پاک ہیں اور چائے یا کافی تیار کرنے کے لیے بالکل محفوظ ہیں۔ایسو سی ایشن کے اراکین نے مزید بتایا کہ ٹی وائٹنرز بڑے اور ذمہ دار ادارے تیار اور فروخت کرتے ہیں جو نہ صرف تیاری کے مراحل میں بلند ترین معیار کو یقینی بناتے ہیں بلکہ دیہی علاقوں میں فارمز کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی نیشنل اسٹینڈرڈز کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی پاکستان میں نافذمعیار کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ ٹی وائٹنرز کا معیار عالمی معیارکے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور سائنسی دریافتوں کی بنیاد پر قائم کیے گیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹی وائٹنرز فی الحقیقت ایک صحت بخش آپشن ہیں جو مارکیٹ کی ضروریات کو بہتر ین طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کی دعوت پرسینئر ٹیکنیکل ایکسپرٹس ڈپارٹمنٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی کے سابق چیئرمین، ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر طاہر ظہور نے پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس نے بھی شرکت کی اور ٹی وائٹنرز کے معیارات اور محفوظ ہونے کے بارے میں اپنی آزادانہ تیکنکی اور سائنسی رائے پیش کی۔

دونوں ماہرین نے بھی اس بات پر زوردیا کہ ٹی وائٹنرز خصوصی طور پر تیار کردہ پروڈکٹس ہیں جن کا مقصد چائے میں کریم کی ضرورت کو پورا کرنا اور دودھ کے ٹھوس اجزاء اور ویجیٹیبل فیٹس فراہم کرنا ہے۔ فورم کے سامنے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ویجیٹیبل فیٹس صحت بخش آپشن ہیں کیوں کہ یہ کولیسٹرول سے پاک ہوتے ہیں اور یہ پروڈکٹس کے معیار اور حالت کو برقرار رکھتے ہیں۔

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے اراکین نے کہا،’’پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی جانب سے ہمیں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ ہم بہت مطمئن ہیں اور اب ہم ٹی وائٹنرز کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں ۔ ساتھ ہی سائنسی شہادت اور دیگر عالمی معیارات کے بارے میں بھی اب زیادہ بہتر معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ بلا شبہ ٹی وائٹنرزچائے میں کریم کی ضرورت پورا کرنے کے لیے مناسب متبادل ہیں اور یہ صحت بخش بھی ہیں۔‘‘

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے قومی سطح پر معیارات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور مستقبل میں کم از کم پیسچرائزیشن لاکے لیے قانون سازی پر بھی زور دیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.