کراچی: انٹرمیڈیٹ کے ہیومینیٹیز گروپ (پرائیویٹ) سال دوم کے نتائج

image
کراچی۔۔۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمدنے انٹرمیڈیٹ کے ہیومینیٹیز گروپ (پرائیویٹ) سال دوم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کی تقریب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت ِ نبی ؐ سے ہوا اس کے بعدچیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیومینیٹیز گروپ (پرائیویٹ) کے امتحانات میں سیدہ رمشا کمال بنت سید کمال احمد رول نمبر 550620نے880 1100/ نمبر حاصل کرتے ہوئے % 80.00کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ہانیہ ابوذر بنت ابو زر رئیس رول نمبر554135 نے1100/868 نمبر حاصل کرتے ہوئے 78.91% کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے حقدار دو طالبات ٹہریں جن میں رابعہ فاطمہ بنت یحیٰ خان رول نمبر553230 نے854 1100/ نمبر حاصل کرتے ہوئے77.64% اور انساٰ ملک بنت ملک ذرات زری خان رول نمبر553843نے 1100/854نمبر حاصل کرتے ہوئے77.64% کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروفیسر انعام احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہیومینیٹیزگروپ (پرائیوٹ )کے امتحانات میں کل10157امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ9574 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے3225امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب% 33.68رہا ۔ اس امتحان میں01امیدوار اے ون گریڈ ،74اے گریڈ ،497بی گریڈ ،1322 سی گریڈاور1215امیدوارڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.