سونی کے سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

image

لاہور: سونی موبائل نے بھی ایچ ٹی سی اور ون پلس کی روش اختیار کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز میں پہلے سے انسٹال ایپ کو گوگل پلے سٹور پر بھی جاری کر دیا ہے۔
سونی کی اسسٹ ایکسپیر یا ایپ اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔ تاہم یہ دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فونز پر انسٹال نہیں ہوگی۔اسے سونی کے مطابقت رکھنے والے سمارٹ فونز میں ہی انسٹال کیا جا سکے گا۔پلے سٹور پر اس ایپ لو جاری کرنے سے سونی ایکسپیریا فونز کے فرم وئیر کو اپ ڈیت کیے بغیر بھی صرف اسسٹ ایکسپیرکو ہی اپ ڈیٹ کر سکے گا۔
اسسٹ ایکسپیر ایپلی کیشن صارفین کے سمارٹ فون کے استعمال کو سمجھتے ہوئے انہیں بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔صارفین کے استعمال اور ڈیوائس کے محل وقوع کی بنیاد پر یہ انہیں تجاویز بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ایکسپیریا فون استعمال کر رہے ہیں تو یہ وہ پہلی ایپ ہوگی، جو ہر معاملے میں آپ کی رہنمائی کرےگی۔یہ ایپلی کیشن صارفین کو بہترین تجاویز دینے کے لیے مختلف طرح کے اعداد و شمار اکھٹے کر کے تجزیاتی سوفٹ وئیر استعمال بھی کرتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.