ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ 2 نومبر سےجاری کئے جائیں گے

01 Nov, 2017 ہماری ویب
کراچی۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت 11نومبر 2017سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ 2نومبر سے جاری کئے جائیں گے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مندرجہ ذیل تاریخوں کو میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل سے صبح10:00سے شام 5بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں6نومبرکوفیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات 2نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال اور جمعہ3نومبر کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، صدر، لیاری، کیماڑی بلدیہ، سائٹ، اورنگی، گڈاپ ۔جبکہ3نومبرکو امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے متعلقہ مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ ایڈمٹ کارڈلینے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے جبکہ ریگولر طلبہ و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
 

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: