GREE چغتائی لیب ہیڈ آفس میں 400 ٹن VRF آل انورٹر سسٹم نصب کرے گا

image
ایئر کنڈیشنرز کے معروف عالمی ادارے ۔ گری نے جیل روڈ پر واقع چغتائی لیب ہیڈ کوارٹرز لاہور میں تازہ ہوا اور حفظان صحت کے اصولوں سے مزین 400 ٹن GREE VRF (آل ڈی سی انونٹر) سسٹم کی فراہمی و تنصیب کے منصوبے پر حال ہی میں دستخط کئے ہیں۔

چغتائی لیب ہیڈ کوارٹرز ایک ہائی ٹیک بلڈنگ ہے جو جدید ترین طبی تشخیص کے آلات پر مشتمل ہے جہاں مختلف قسم کے نئے ٹیسٹس/تشخیص کی جاتی ہے جو پاکستان میں اس وقت موجود نہیں ہیں۔

GREE شاندار خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے صارفین کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ GREE آل ڈی سی انورٹر وی آر ایف سسٹم انتہائی اعلیٰ موثر انورٹر کمپریسر اور چار دلچسپ خصوصیات سے لیس ہے جو دیگر روائتی انورٹر ایئر کنڈیشنرز سے مختلف ہے۔

یہ سسٹم سال بھر کے دوران بجلی کی لاگت میں کمی کے ساتھ توانائی کی بچت کی شاندار خصوصیت کا حامل ہے۔ اس کا ایک سمارٹ نیٹ ورک کنٹرول ہے جو صارفین کو بہترین ایئر کنڈیشننگ تجربات کے ساتھ قیمتی اور زیادہ پائیدار آپریشن فراہم کرتا ہے۔

کمپنی ماہرین کی بصیرت اور صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق جدید ترین مصنوعات تخلیق کرنے کے لئے تسلسل سے نئی ٹیکنالوجی کو جدید بنا رہی ہے۔ GREE ایچ وی اے سی ڈویژن نے پاکستان میں کوکا کولا ہیڈ آفس، بحریہ آرچرڈ ہسپتال، حیات ہسپتال، شالیمار ہسپتال، ڈی ایچ اے رایا کلب سمیت بہت سے منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.