جانئے! گریجویشن کی جعلی ڈگری پر آپ کس ملک میں سینیٹر بن سکتے ہیں؟

13 Nov, 2017 العربیہ
پاکستان الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی گریجویشن[ بی اے] کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بطور سینیٹر یاسمین شاہ کو دی گئی تمام مراعات ان سے واپس وصول کی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے جعلی ڈگری کو جواز بنا کر سینیٹر یاسمین شاہ کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹر یاسمین شاہ کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین شاہ اپنی تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کرکے 2003 میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔ الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی 2003 میں بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی حکم دیا کہ بطور سینیٹر یاسمین شاہ کو دی گئی تمام مراعات ان سے واپس وصول کی جائیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: