حکومت نے10 لاکھ فری لانسرز کو تربیت دینے کیلئے ڈیجیٹیل پروگرام کی منظوری دی ہے،انوشہ رحمن

14 Nov, 2017 ریڈیو پاکستان
14 نومبر 2017 (21:14) 0 انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہاہے کہ حکومت نے دس لاکھ فری لانسرز کو تربیت دینے کیلئے ڈیجیٹیل پروگرام کی منظوری دی ہے ۔ منگل کے روز ا سلام آباد میں سویڈن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے 226گرلز سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں جہاں مائیکرو سافٹ کی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ان لیبارٹریوں سے ایک لاکھ طالبات کی زندگیوں میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے بیت المال ویمن ایمپاور منٹ سنٹرز سمیت تقریباً 150کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی ہیں جہاں مائیکرو سافٹ نادار طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبات کو تکنیکی تربیت دے رہا ہے ۔سویڈن کی سفیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں دوطرفہ رابطے بڑھانے اور تعاون کے فروغ کا یقین دلایا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: