بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کیرن پولارڈ کی دھواں دار اننگز پولارڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

14 Nov, 2017 اے پی پی
ڈھاکہ۔ 14 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کیرن پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے کھلنا ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 157 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، 41 رنز پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد کیرن پولارڈ نے میدان سنبھالا، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا اور 19 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، پولارڈ نے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، پولارڈ کے آﺅٹ ہونے کے بعد جہارالاسلام نے ناقابل شکست 45 رنز بنا کر ٹائٹنز کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: