عمران خان کی جان خطرے میں ہے۔۔۔خوفناک انکشاف کر دیا گیا

14 Nov, 2017 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کےمعروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےآفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی زندگی کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ سیاسی گہما گہمی کو آڑ بنا کر ملک دشمن اور شدت پسند عناصر کسی بھی وقت عمران خان کو نشانہ بنا سکتے ہیں او --> ر عمران خان اپنی سکیورٹی کے معاملے میں حد سے زیادہ لاپرواہی اور خود اعتمادی کا اظہار کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی صورت میں ایک درست اقدام نہیں ہے ۔ آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے دیگر سیاسی قائدین کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔ اس کے علاوہ الیکشن سے قبل کپتان کو کردار کشی کی مہم کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: