وکی لیکس اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان پیغامات جاری

15 Nov, 2017 وائس آف امریکہ اردو
اٹلانٹک میگزین نے رپورٹ دی ہے کہ وکی لیکس نے ستمبر 2016 اور اس سال جولائی کے مہینے کے دوران متعدد بار ٹرمپ جونیئر سے ٹویٹ کیا تھا۔واشنگٹن — صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے وکی لیکس کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے وہ متعدد نجی پیغامات جاری کر دیے ہیں جو 2016 کی صدارتی مہم کے دوران انہیں بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے یہ پیغامات اس کے چند گھنٹے بعد جاری کیے جب اٹلانٹک میگزین نے، جس نے وہ سلسلے وار پیغامات حاصل کیے تھے، ان کے بارے میں خبر جاری کر دی۔انہوں نے بظاہر ان پیغامات کی اہمیت گھٹاتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ہے وکی لیکس کے ساتھ پیغامات کا وہ پورا سلسلہ جسے کانگریس کی ایک کمیٹی نے وکی لیکس افشا کا نام دیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: