رگبی کے کو فروغ دینے کے لئے برطانوی ہائی کمیشن میدان میں آگیا

15 Nov, 2017 نوائے وقت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برطانوی ہائی کمیشن کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ہیڈ آف مشن اسٹیو کراس مین نے کہا کہ رگبی دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جسے پاکستان میں پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نمائشی میچ ہفتے کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر کھیل سندھ نے نمائشی رگبی میچ کے لئے تمام سامان سندھ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا۔ سندھ رگبی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں مزید رگبی ایونٹ کرانے کا اعلان کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: