فلم ’ورنہ‘ کی نمائش پر پابندی عائد

15 Nov, 2017 ڈان نیوز
پاکستانی فلم ’ورنہ‘ پر لگی پابندی کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں گزشتہ روز سامنے آئیں، تاہم اب سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) نے اپنا حتمیٰ فیصلہ دیتے ہوئے شعیب منصور کی فلم پر پابندی لگادی ہے۔ڈان سے بات کرتے ہوئے سی بی ایف سی کے چیئرمین مبشر ہارون کا کہنا تھا کہ ’سنسر بورڈ کے پینل نے فلم کے خلاف متفق اعتراضات اٹھائے ہیں اور ہم ابھی ان پر غور کررہے ہیں‘۔ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ آخر فلم میں کس بات پر اعتراض اٹھائے جارہے ہیں اور اس پر پابندی کیوں عائد کی گئی، تاہم اگر وقت پر فلم ساز اپیل دائر کردیں تو شاید فلم نمائش کے لیے پیش کی جاسکتی ہے۔مزید پڑھیں: کیا سنسر بورڈ نے ’ورنہ‘ کی ریلیز پر پابندی لگادی؟اس حوالے سے مبشر ہارون کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم کے پروڈیوسر نے پینل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تو سینٹرل بورڈ اس فیصلے پر ریویو کرے گا، تاہم اگر پروڈیوسر نے اپیل دائر نہیں کی، تو پینل کا فیصلہ حتمیٰ ہوگا جس پر عمل کیا جائے گا‘۔مبشر حسن کے مطابق فلم کی ٹیم کے پاس اپیل دائر کرنے کے لیے 15 دن کا وقت ہے، ورنہ سنسر بورڈ کا فیصلہ مان لیا جائے گا۔جبکہ شعیب منصور نے اپنے ایک بیان میں سی بی ایف سی سے اپیل کی ہے کہ ان کی فلم کو ریلیز کی اجازت ملے۔یہ بھی پڑھیں: 'رئیس'غیر موزوں قرار، پاکستان میں ریلیز پر پابندیخیال رہے کہ یہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہے جسے پاکستانی سنسر بورڈ نے نمائش سے روکا ہے۔اس سے قبل ان کی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اس پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: