بالی وڈ اداکارہ شیاما انتقال کر گئیں

15 Nov, 2017 روزنامہ اوصاف
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شیاما انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ شیاما 7 جون 1935ء میں پیدا ہوئیں اور گذشتہ روز (14 نومبر) کو 82 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ انہوں نے 40 سال کے عرصے پر محیط فلمی کیریئر میں 175 فلموں میں --> کام کیا۔ان کی معروف فلموں میں ’’آر پار‘‘، ’’ترانہ‘‘، ’’برسات کی رات‘‘، ’’ملن‘‘، ’’بھائی بھائی‘‘، ’’بھابھی‘‘ اور ’’شردھا‘‘ شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بھارت کی معروف فلمی شخصیات نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: