ڈاؤلینس نے پاکستان میں ڈش واشرزکی نئی رینج متعارف کرا دی

image
اپنی نوعیت کی اس پہلی رینج کا تعارف پاکستان میں صحت بخش، حفظان صحت کے مطابق اوروقت بچانے والی مصنوعات کی فراہمی کے عزم کی مطابقت میں ہے

کراچی،14نومبر، : 2017پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے نمبر 1برانڈ ڈاؤلینس نے ڈش واشرزکی نئی رینج متعارف کرائی ہے جس کا مقصد پاکستانی صارفین کے لیے صحت، پانی اور بجلی سے متعلق مسائل کا خاتمہ کرنا اور اُن لوگوں کے طرز زندگی کو بلند کرنا ہے جومعیاری مصنوعات پسند کرتے ہیں۔ ڈش واشر زکے نئے ماڈلز کا مقصد برتن دھونے کے موجود نظام میں موجودبڑے مسائل کا خاتمہ کرنا بھی جن کا پاکستان میں خاتمہ ممکن نہیں۔

ڈش واشر کی جدید رینج دو متاثر کن ماڈلز D1250S اور D1480I INV کی صورت میں دستیاب ہے جو کم بجلی استعمال کرتے ہیں اور بالترتیب A+ اور A++ ریٹنگ کے حامل ہیں۔ان منفرد مصنوعات کو نہایت مہارت سے تیار کیا گیا ہے اور ان میں کلین لائن دیزائن اور پروقار انداز کی حامل تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔ سخت ترین سطحوں کے لیے بھی اس کی کلاسیکی Aqua Flex ٹیکنالوجی بے داغ صفائی دیتی ہے اور حیرت انگیز کارکردگی پانی کو اس جگہ تک پہنچاتی ہے جہاں اس کی ضرورت ہو اور اس طرح ڈشوں کو پہلے سے صاف کرنے ضرورت نہیں ہوتی۔ مزید برآں، اس کی انورٹر موٹر کے لیے دس سال کی وارنٹی دستیاب ہے جو پانی کے تبدیل ہوتے ہوئے دباؤ پر بھی کام کرتی ہے اورس طرح نہ صرف پانی کا استعمال بہترہوتا ہے بلکہ 70ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر بیکٹیریا بھی ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ان مصنوعات کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا،’’ڈاؤلینس نے بلاشبہ ڈش واشنگ کے نظام کی کیٹگری کو مضبوط بنایا ہے اور اس کی نئی تعریف مقرر کی ہے اوریہ سب انتہائی پرکشش قیمت میں دستیاب ہے۔ ڈش واشر زکی نئی رینج پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رینج ہے جو استعمال کرنے والوں کوروزمرہ کی زندگی میں مطلوبہ فنکشنز کی زیادہ سے زیادہ ورائٹی اور لچک فراہم کرکے انہیں بااختیار بناتی ہے۔‘‘

حسن جمیل نے مزید کہا،’’ڈش واشرز کی ہماری رینج خودکار نظام سے پوری طرح آراستہ ہے جو صنعتی باورچی خانوں کی ضرورت پوری کرتی ہے اور نامیاتی اجزاء کو ان کے آغازپر ہی ٹھکانے لگا دیتی ہے اور اس طرح انہیں زیادہ پیداواری انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔‘‘

ڈش واشر کا ماڈل D1250S پروقار سلور رنگ میں جبکہ D1480I INV شاندار ایکوا کے مختلف شیڈز میں دستیاب ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.