اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایمریٹس اسکائی وارڈز نے کریڈٹ کارڈ متعارف کرا دیا

image
پاکستان کا پہلا انفنیٹ مشترکہ کریڈ ٹ کارڈ ہے جسے غیر ملکی ایئر لائن کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے پاکستانی مسافروں کو اسکائی وارڈز مائیلز کے علاوہ سفرکے دوران خصوصی سہولتیں اور مراعات حاصل ہو ں گی

کراچی 20نومبر:2017 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایمریٹس اسکائی وارڈز نے پاکستان میں ایک کریڈٹ کارڈ متعارف کرایا ہے جس کا خاص مقصد ملک میں اکثر و بیشتر سفرکرنے والوں کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو غیر معمولی سہولتیں اورمراعات فراہم کرنا ہے۔

دو پریمیم اقسام یعنی Infinite اور Platinum میں دستیاب ایمریٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ کلائنٹس کو اسٹینڈرڈچارٹرڈ اور ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی مراعات اور عالمی معیار کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ ان مراعات میں 20,000تک اسکائی وارڈز مائیلز ویلکم بونس، سالانہ 30,000 تک بونس اسکائی وارڈز مائیلز، ایک سال کے لیے ایمریٹس اسکائی وارڈز سلور ممبرشپ، روزانہ کے اخراجات پر اسکائی وارڈز مائیلز حاصل کرنے کی قابلیت، ایمریٹس پر خرچ کرنے اور غیر ملکی کرنسی میں ٹرانزیکشنز پر دگنا اسکائی وارڈز مائیلز، ایمریٹس سے پرواز کرنے والوں کو پاکستان میں کمپلی منٹری ایئرپورٹ ٹرانسفرز، دنیا بھر میں 750سے زائد ایئرپورٹ لاؤنجز تک کمپلی منٹری رسائی، ایمریٹس سے پرواز کرنے کی صورت میں پاکستانی ایئرپورٹس پر ترجیحی چیک ان اوراسکائی وارڈز مائیلز کی خریداری پر 25فیصد رعایت۔

اس تعارف کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کہا،’’ ہمیں پہلی مرتبہ ایک غیرملکی ایئر لائن کے ساتھ مشترکہ برانڈ والا کریڈٹ کارڈاورپاکستان میں انفنیٹ کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے پر فخر ہے۔ ہمارکلائنٹس کی سفر ی ضروریات بالکل بد ل چکی ہیں اورہم سفری اخراجات کے حوالے سے مارکیٹ میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ اپنے کلائنٹس کے لیے اپنی کلاس کی بہترین پروڈکٹس متعارف کرانے کے وعدے کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے کلائنٹس کو ایک ایسی پروڈکٹ فراہم کرنے کے لیے انتہائی مناسب ہے جس سے ان کے کاروبار کو فائدہ پہنچنے کے علاوہ ان کی اپنی پسند یدہ ایئر لائن سے سفر کے دوران سفری سہولتوں کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔

کلائنٹس اب ایمریٹس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے نہ صرف اسکائی وارڈز مائیلز حاصل کر سکیں گے بلکہ کارڈ سے منسلک بے مثال پر تکلف سفری آسائشوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ شراکت داری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کا سفر آپ کی توقعات کے عین مطابق ہو۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ، ڈاکٹر نجیب بن خضرنے کہا،ـ’’دنیا بھر میں 19ملین سے زائد اراکین اور 391,000سے زائد پاکستانی اراکین کے ساتھ، ہم مسلسل ایسی راہیں تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے اراکین سے تعلق رکھتی ہوں اور جن کی کوئی اہمیت ہو۔ ہمارا مقصد عالمی اور مقامی تعلق کو قائم رکھنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے ساتھ شراکت میں سرمایہ کاری کا انتخاب کیا ہے اور اپنے اراکین کو منفرد فوائد پیش کر رہے ہیں جو ایمریٹس کے ساتھ ان کی پرواز کے خوشگوارتجربہ میں مزیداضافہ کریں گے۔اپنی نئی فنانشل پیشکش اور طرز زند گی و سفر کے شعبہ میں 100سے زائد پارٹنرز کے پورٹ فولیو کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈزکے اراکین کو ہمیشہ سے زیادہ ریوارڈز حاصل ہوں گے۔‘‘

اس پروڈکٹ کے پیمنٹ پارٹنرز VISAہیں جو پیمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر عالمی حیثیت کے مالک ہیں۔ یہ کارڈ مائیکروچپ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی دھوکا دہی کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والے اضافی سیکیورٹی فیچرز سے بھرپور ہے۔

ایمریٹس اسٹینڈرڈ کریڈٹ کارڈز کے ساتھ آپ کا اگلا سفر اب آپ کی توقعات کے عین مطابق ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے www.sc.com/pk کا وزٹ کیجیے یا فون نمبر 021-111-002-002 پر کال کیجیے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.