سنجے لیلا بھنسالی پر تشددکی ویڈیو لیک

image

ممبئی:معروف بھارتی فلمسازسنجے لیلا بھنسالی پر بھارتی عوام نے شدید تشدد کر کے ان کی درگت بنا ڈالی ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی پر تشددکی ویڈیو لیک ہو گئی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد فلم پدماوتی کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے نہ صرف ہنگامہ آرائی کی بلکہ سنجے لیلا بھنسالی پر شدید تشدد بھی کیا۔


یاد رہے کہ مشتعل افراد نے دھمکی دی کہ اگر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو جلا دیں گےاور ساتھ ہی ساتھ سنجے لیلا اور دیپکا کے سر کی قیمت بھی مقرر کر د ی گئی تھی۔ لہذا فلم کی ٹیم کو مجبورا ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کرنا پڑی۔پدماوتی‘ کے خلاف ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے مظاہرے اور احتجاج جاری تھے، تاہم جیسے جیسے فلم کی نمائش کے دن قریب آتے گئے، ان میں شدت آتی گئی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.