جاوید جعفری کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

image

ممبئی:پروگرام" بوگی وگی "سے شہرت حاصل کرنے والے معروف بھارتی اداکار جاوید جعفری ایک عرصے سے انڈسٹری سے غائب تھے لیکن اب اداکار نے اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔اداکار کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی ہلچل مچادی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق54 سالہ اداکارجاوید جعفری نے خود کو مکمل تبدیل کر لیا ہے ان کے مداح اداکار کی  نئی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں ۔

جاوید جعفری نے ڈانس شو " بوگی وگی "کے ذریعے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ٹی وی پر دھوم مچانے کے بعد اداکار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوایا تھا۔ اداکار نے زیادہ تر کامیڈی رول کیے تھے اور اداکار کی بہتریں اداکاری کی وجہ سے اداکارنے اپنے مداحوں کے دل میں بہت جلد جگہ بنا لی تھی۔


یاد رہے کہ اداکار آج کل نیویارک میں موجود ہیں ۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.