بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار طریقے

07 Dec, 2017 ڈان نیوز
بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو امراض قلب یا فالج وغیرہ کا خطرہ سنگین حد تک بڑھا دیتا ہے مگر فکر کرنے کی بات نہیں کیونکہ آپ اپنے طرز زندگی میں چند عادات اپنا کر یا تبدیل کرکے اس پر قابو پاسکتے ہیں۔ایسے طریقے جن کے ذریعے بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جا سکتا ہے وہ درج ذیل ہیں۔یہ بھی پڑھیں : بغیر مشین کے بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟صحت بخش غذاسبزبوں اور پھلوں سے بھرپور غذا کا استعمال بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھنے کا اچھا خیال ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق پھل سبزیاں، اجناس اور صحت مند فیٹس جیسے زیتون کا تیل وغیرہ کا استعمال دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے، جس کی وجہ ان غذاﺅں میں شامل اجزا سے جسم کے اندر ورم یا سوجن کا امکان کم ہوجاتا ہے، اور خون کی رگیں صاف اور مضبوط ہوتی ہیںمزید پڑھیں : بلڈپریشر سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیںنمک کا کم استعمالاگر تو آپ کی عمر پچاس سال سے زائد ہے یا کسی بھی عمر کے حصے میں ہیں اور بلڈ پریشر، ذیابیطس یا گردوں کے امراض کے شکار ہیں، تو روزانہ 1500 ملی گرام سے زیادہ نمک استعمال نہ کریں، اسی طرح صحت مند افراد کے لیے یہ حد 2300 ملی گرام ہے۔ اسی طرح جنک یا پراسیس فوڈز کا بہت کم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔یہ بھی پڑھیں : صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟وزن کو کنٹرول میں رکھیںیہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بلڈ پریشر جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ بڑھتا ہے تو صحت مند جسامت کو برقرار رکھنا خود کو تحفظ دینے کا بہترین طریقہ ہے۔ جسمانی وزن کم کرکے آپ بلڈ پریشر کی سطح بھی نیچے رکھ سکتے ہیں اور دل پر پڑنے والے مضر اثرات سے بچ سکتے ہیں۔جسمانی سرگرمیاںجسمانی سرگرمیاں فشار خون سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، ہفتے بھر میں کم از کم 30 منٹ سے ایک گھنٹے کی ورزش بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھتی ہے، یہاں تک کہ صرف چہل قدمی کی عادت ہی دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔تمباکو نوشی سے گریزسیگریٹ میں شامل نکوٹین بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، تو جو لوگ دن بھر بے تحاشہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کا بلڈ پریشر ہمیشہ بڑھا ہوا ہی ہوتا ہے، جس سے گریز امراض قلب اور فالج وغیرہ سے تحفظ کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔تناﺅ میں کمی لائیںذہنی تناﺅ میں جس حد تک کمی لائی جاسکے، بہتر ہے، اس کے لیے گہری سانسیں لینا، مراقبہ یا دیگر طریقہ کار کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جسمانی سرگرمیاں اور مناسب نیند بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔گھر میں بلڈ پریشر ریڈنگ چیک کرنے کا انتظامگھر میں بلڈ پریشر کی مانیٹرنگ کے لیے مشین کی موجودگی بھی ضروری ہے، تاکہ فشار خون میں اضافے کی صورت میں فوری طور پر رجوع کیا جاسکے۔کیفین کا کم استعمالاگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار نہیں تب بھی کیفین کے زیادہ استعمال سے گریز زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ یہ عنصر دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کیفین سے بلڈ پریشر کیوں بڑھتا ہے مگر ایسا ہوتا ضرور ہے، اس لیے دن بھر میں 4 کپ سے زیادہ کافی کا استعمال بلڈپریشر کا مریض بنادینے کے لیے کافی ہے۔ Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: