ماہرہ خان نے تمام اداکاروںکو پیچھے چھوڑ دیااور پہلے نمبر پر آگئی

07 Dec, 2017 روزنامہ اوصاف
لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھی تعریف کی ہے۔ --> اداکارہ کیلئے رواں سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہاہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے سٹارشاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار اداکیا جبکہ حالیہ پاکستانی فلم ”ورنہ“میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: