جنک فوڈز انتہائی خطرناک زہر کا کام سرانجام دے رہے ہیں

07 Dec, 2017 روزنامہ اوصاف
نوجوانوں اور بچوں کے ہر دلعزیز جنک فوڈز جنہیں یہ نہایت شوق و رغبت سے کھاتے ہیں جیسے پزا،برگر،نوڈلزوغیرہ ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک زہر کا کام سرانجام دے رہے ہیں والدین سمجھتے ہیں کہ یہ تمام چیزیں بچوں کو فراہم کرکے وہ اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے سبکدوش ہورہے ہیں۔حالانکہ قطعی ایسا نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے جانے انجانے میں زہر خرید کر خوشی خوشی کھلارہے ہوتے ہیں۔حالیہ دور میں نوجوان نسل اور کمر عمر بچوں میں موٹاپا،امراض قلب،گردوں کی خرابی اور بلڈپریشر جیسے امراض کا معاشرے میں تیزی سے پھیلنے کی سب سے اہم وجہ مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ یہی غذائیں ہوتی ہیں --> خوبصورت رنگوں اور پیکٹس میں ملنے والی کھانے پینے کی چیزیں بھی ہماری صحت ہر نہایت منفی اثرات مرتب کرتی ہیں آپ چاہے جتنی بھی معیاری اور مشہور برانڈ کی اشیاء خرید لیں لیکن وہ ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔کیونکہ تمام اشیاء میں ذائقہ کو بڑھانے کے لیے ایسے اجزء شامل کیے جاتے ہیں جس کی زیادتی کی وجہ سے ہمارا اندرونی جسمانی نظام شدید متاثر ہوتا ہے روزانہ ہم ایسے فوڈز کھارہے ہوتے ہیں جس میں سوڈیم کی شرح کافی زیادہ مقدار میں ہوتی ہیں انہیں اپنی کھانے پینے کی اشیا ء کی لسٹ سے کسی بھی قیمت پر نکالنے کی ضرورت پیش آچکی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: