2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟

07 Dec, 2017 ڈان نیوز
پاکستان میں ویڈیوز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب ہی لوگوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور 2017 میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا۔یوٹیوب نے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بھی پسندیدہ ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔یوٹیوب نے 2017 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین قرار دی جانے والی ان ویڈیوز کا انتخاب پاکستانی صارفین کی جانب سے ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا۔مزید پڑھیں : 2017 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوزتاہم ٹائپ وائرل یا ٹرینڈنگ میں جو ویڈیو نمبرون ہے، اسے دیکھ کر آپ دنگ ضرور ہوجائیں گے کیونکہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے لیے 2017 کی پسندیدہ ترین ویڈیو ہے۔یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکسٹاپ نائن ٹرینڈنگ ویڈیوز کچھ اس طرح ہیں۔9۔ 16 واں لکس اسٹائل ایوارڈز (پارٹ 1)8۔ بلے بلے فل سونگ، ڈراما بن روئے7۔ نسرین ان پنجاب، رحیم پردیسی6۔ کراچی کنگز، دھن دھنا دھن ہوگا رے، شہزاد روئے5۔ ہاﺅ ٹو میک امیزنگ ریسنگ کار فرام میچز4۔ پنجاب نہیں جاﺅں گی، ٹریلر3۔ اب کھیل جمے گا، پی ایس ایل آفیشل سانگ2۔ موٹو پتلو ویکشن اسپیشل1۔ یو سی براؤزر کا مہوش حیات کے ساتھ اشتہار Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: