پاکستان سپر لیگ تھری کے شیڈول کا اعلان

07 Dec, 2017 پی ٹی وی نیوز
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل تھری اگلے سال 22فروری سے 25مارچ تک جاری رہے گا اوراس دوران کل34میچز کھیلے جائیں گے ۔تین میچز پاکستان میں ہونگے ۔ 20اور 21مارچ کو 2پلے آف کے دومیچ لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل تھری کے میچز دبئی ،شارجہ ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپین پشا ور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔ پلے آف مرحلے سے قبل ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ دو دومیچز کھیلیں گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: