پاکستانی طلبہ کی امریکی جامعات میں ایک سیمسٹر گزارنے کے لئے امریکہ روانگی کی تیاری

image
اسلا م آباد (۲۱ دسمبر، ۲۰۱۷ء) __ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکی فنڈ سے چلنے والے ۲۰۱۸ء کے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یوگراڈ) میں شرکت کے لئے متخب ہونے والے ایک سو گیارہ (۱۱۱) پاکستانی انڈرگریجویٹ طلبہ کو ان کی امریکہ روانگی سے قبل اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں مبارکباد پیش کی۔ اس تبادلہ پروگرام کا اجراء ۲۰۱۰ء میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک تقریباً پندرہ سو پاکستانی طلبہ اس پروگرام میں شرکت کرچکے ہیں،۔ اس تبادلہ پروگرام کے تحت طلبہ کو امریکی کالجوں اور جامعات میں امریکی طلبہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایک سمسٹر گزارنے کا موقع ملتا ہے۔

 امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت تعلیم کی قوت پر یقین رکھتی ہے اور امریکہ ایسی سرما یہ کاری پر یقین رکھتا ہے جس سے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تعمیر ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا سفارتخانہ دنیا میں کسی بھی امریکی سفارتخانہ کی نسبت سے سب سے بڑے تعلیمی و پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کے لئے تعاون کرتا ہے۔

گلوبل یوگراڈ کے پاکستانی شرکاء کا انتخاب پاکستان بھر سے کیا گیا ہے جو ہیومنٹیز، انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور سائنسز سمیت مختلف تعلیمی شعبوں کےوسیع دائرہ کارکی نمائندگی کرتے ہیں۔

یو ایس ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریٹا اختر نے پروگرام میں شرکت کرنے والے پاکستانی طلبہ کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ امریکہ میں میسر تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں سے پوری طرح مستفید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوگراڈ سب سے زیادہ مشہور پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں طلبہ کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ اس کے تحت طلبہ امریکہ سے واپسی پر امریکی عوام، امریکی اعلیٰ تعلیم اور کمیونٹی سروسز سے متعلق اپنے خیالات و تجربات کاتبادلہ کرتے ہیں۔ اس تبادلہ پروگرام کے لئے طلبہ کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ سال ۲۰۱۷ء میں ہمیں تیرہ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ گلوبل یوگراڈ پروگرام کے لئے طلبہ کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر اور پاکستان کے تقریباً تمام حصوں سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے لئے منتخب ہونا ایک بڑی کامیابی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ امریکہ میں ایک نہایت شاندار تجربہ آپ کا منتظر ہے۔

یو ایس ای ایف پی ایک دو قومی کمیشن ہے، جسے پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں نے ۱۹۵۰ء میں قائم کیا تھا اورجو پاکستان میں گلوبل یوگراڈ پروگرام کے نظم و نسق کےلئے امریکی سفارتخانہ کی مدد کرتا ہے ۔اس کا مشن تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان مشترکہ مفاہمت و ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.