ڈاؤلینس نے آرشلک کے تعاون سے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرا دیں

image
2018 ہوم اپلائنسز بنانے والے سب سے بڑے مقامی ادارے نے حال ہی میں ہوم اپلائنسز کے عالمی لیڈر، آرشلک کے ذیلی ادارے کے طور پر اپنی پہلی سالگرہ منائی۔اپنے انضمام کے پہلے برس میں آرشلک نے انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ برسوں میں ، اور بالخصوص تحقیق و ترقی کے شعبہ میں،بھی مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔علاوہ ازیں، آرشلک ڈاؤلینس کے ساتھ اپنی جدید ٹیکنالوجیز بھی شیئر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں نئی اور بہتر اپلائنسز متعارف کرائے جا سکیں۔

پاکستان میں آرشلک کے کنٹری منیجر، صالح ارسلانتش نے کہا،’’ میں جانتا ہوں کہ ڈاؤلینس پاکستانی مارکیٹ میں ایک بہت بڑا پلیئر ہے اور بعض شعبوں میں قائد کا مقام رکھتا ہے۔ پہلا سال ہمارے لیے بہت کامیاب نتائج لے کر آیا ہے اور ہم آرشلک میں اس بات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ عمدہ کارکردگی والی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔‘‘

اس موقع پر آرشلک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حکان بلگرلو نے کہا،’’ پاکستانی عوام نے جس قدر زبردست تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بغیرہم اس قدر مختصروقت میں انضمام کا عمل مکمل نہیں کر سکتے تھے اور ہم نے پہلے سال کے دوران جو نتائج حاصل کیے ہیں یقینا ہم وہ نتائج بھی آپ کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں کر سکتے تھے ۔ہم ہوم اپلائنسز کے تمام شعبوں میں نمبر1بننا چاہتے ہیں۔آرشلک ثابت کرے گا کہ وہ قابل اعتماد ہے اور وہ ٹیکنالوجی کی اعتبار سے جدید ترین اور خوشحال قوم کی تعمیر میں مدد کرے گا۔‘‘

آرشلک نے تحقیق اور ترقی (R&D)کی ٹیموں کو دنیا بھر سے اکھٹا کیا ہے جن میں تھائی لینڈ، رومانیہ، ترکی اور جنوبی افریقہ شامل ہیں تاکہ ڈاؤلینس کو پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والاسب سے بڑا ادارہ بنا دیں۔ آئندہ برس، ڈاؤلینس پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فرنٹ لائن ٹیکنالوجیز والے نئے اپلائنسز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس کا یقینی مقصد قابل اعتماد طرز زندگی ہو گا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.