انٹرمیڈیٹ٬ آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے اسکروٹنی فارم

11 Jan, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے اسکروٹنی فارم بروز پیر 15 جنوری 2018ء سے بروز بدھ 14فروری 2018ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CE/SCRUTINY/04/2018 کے مطابق اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں آرٹس ریگولر کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کوبھیج دی گئی ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: