سابق کپتان رمیز راجہ نے سیریز کے حوالے سے بہترین مشورہ دے دیا

11 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بچانے کا ” نسخہ “ بتادیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رمیزراجہ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشور ہ دیا کہ ” یاسر شاہ کو بگ بیش سے بلوا کر نیوزی لینڈ کیخلاف کھلایا جائے ۔ --> وہ شاداب خان کے ساتھ وکٹیں لینے والے ایک اور باؤلر بن سکتے ہیں ، نیوزی لینڈ کی جارح مزاج بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کےلئے انہیں آؤٹ کرنا بہت ضروی ہے ، اب جبکہ شعیب ملک باؤلنگ نہیں کررہے اور فاسٹ باؤلرز کو مار پڑ رہی ہے تو مزید لیگ سپن پاکستان کی مشکلات کا حل ہوسکتی ہے “ ۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ ہفتے کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کیلئے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: