سرفراز احمد کی ناقص بیٹنگ فارم، وجہ سامنے آ گئی

11 Jan, 2018 نیو
ڈیونیڈن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان 30سالہ سرفرازاحمد سر ی لنکا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے کے بعد سے بیٹنگ میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکے اور بلے بازی کی حد تک برے وقت سے گزر رہے ہیں۔سری لنکا سیریز کے بعد سے گزشتہ میچ تک 4 اننگز میں وہ محض 1،5،8 اور 3 رنز اسکور کرسکے ہیں جس کے باعث ان پر کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں پرفارمنس دکھانے کا دباؤبڑھتا چلا جارہا ہے۔اگر سرفراز احمد کے کیریئر پر نگاہ ڈالی جائے تو اوپر کے 5 نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے ان کی اوسط48.10ہے جبکہ ٹیل اینڈرز کے طور پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط محض24.10ہے۔حیران کن طور پر کپتان بننے کے بعد سے انہوں نے ایک مرتبہ بھی اوپر کے 5نمبروں پر بلے بازی نہیں کی جو انتہائی حیران کن ہے۔ سرفراز احمد اب تک 87ون ڈے میچز میں 33.89کی اوسط سے1661رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔کرکٹ کے حساب دانوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں تو ان کی پرفارمنس میں بہتری آ سکتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

Dear Blogger We have found an aggressive and modern day captain after a very long time so please don't pull his legs. If he is getting 100% from our team than we are more than happy not matter whether we win or lose. and please don't try to open the gates for pathetic s like Akmal's Who are only disgrace for nation.
Fahad, Lahore Jan 12, 2018

Post Your Comments
Select Language: