ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا

11 Jan, 2018 نیو
کسی زمانے میں پاکستان میں اسکوٹر بہت زیادہ نظر آتے تھے مگر اب ان کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مگر جاپانی کمپنی ہونڈا اب اسے بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں کسی موٹرسائیکل جیسا ہے۔ پی سی ایکس نامی اسکوٹر مکمل طور پر بجلی سے چلتا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے ایسی بیٹری استعمال کی ہے جسے آسانی سے کسی بھی وقت بدلا جاسکتا ہے۔ اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔ موبائل پاور پیک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ انہیں چند سیکنڈ میں بدل کر مکمل چارج بیٹریوں کو لگایا جاسکتا ہے۔اس میں 1.33 ہارس پاور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ہونڈا نے اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی متعارف کرایا تھا، جس میں ہائی آﺅٹ پٹ بیٹری اور اے سی جی اسٹارٹر کو دیا گیا تھا تاکہ سفر کرنے کا تجربہ اچھا بنایا جاسکے۔ قیمت ابھی سامنے نہیں آسکی ہے مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک سے دو لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: