تیسرا ون ڈے : پاکستان اور نیوزی لینڈ ڈنیڈن میں مدمقابل

12 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج رات ڈنیڈن میں کھیلاجائےگا ۔میچ رات تین بجے سے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایاجائےگا ۔پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ڈونیڈن میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم محدود اوورز کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔یہاں میزبان ٹیم نے پانچ ون ڈے کھیلے اور تمام ہی میں کامیابی حاصل کی۔کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: