پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرادیا

12 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے۔ محمد جمیل نے چورانوے اور کپتان نثار علی نے باسٹھ رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے دو سو تراسی رنز کا ہدف پینتیس ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: