سڈنی انٹرنیشنل ٹینس، مارسل میلو اور کیوبٹ نے مینز ڈبلز، ڈبروسکی اور ژو یائی فان نے ویمنز ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے

13 Jan, 2018 نوائے وقت
سڈنی (آئی این پی)سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مارسل میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے مینز ڈبلز، ڈبروسکی اور ژو یائی فان نے ویمنز ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعے کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں برازیلین کھلاڑی مارسل میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹر ٹرائیکی اور سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کینیڈین کھلاڑی ڈبروسکی اور ان کی چینی جوڑی دار ژو یائی فان نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا اور تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین کو 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: