پاکستان تیسرے ون ڈے میں 74 رنز پر ڈھیر، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

13 Jan, 2018 ڈان نیوز
ڈونیڈن: یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، مخالف ٹیم نے 258 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان کی ٹیم جم کر نہیں کھیل سکی اور اپنر اظہر علی اور محمد حفیظ رن بنائے بغیر ہی پویلین کی طرف جانے پر مجبور ہو گئے ،اظہر علی مسلسل تیسرے میچ میں بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان صرف 2 ، بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک اور محمد عامر 10 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔واضح ہے کہ ڈنیڈن میں پاکستان کا ون ڈے میں کم ترین اسکور 43 رنز ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ ایک رن ، دوسری اورتیسری وکٹ2 رنز، چوتھی وکٹ 13 رنز، پانچویں وکٹ 15رنز، چھٹی وکٹ 16 رنز، ساتویں وکٹ 30 رنز، آٹھویں وکٹ 32 رنز اور نویں وکٹ 52 رنز پر گرگئی۔ Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: