تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 183 رنز سے شکست

13 Jan, 2018 بی بی سی اردو
ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ
Getty Images

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 28ویں اوور میں صرف 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جس کے بعد اب پاکستان کے لیے پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں واپسی کرنا ممکن نہیں رہا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے صرف 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع

بولٹ کے علاوہ کولن منرو اور فرگوسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے گو کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز تو نہیں کھیل پایا تاہم رومان رئیس 16 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

فخر
AFP
فخر زمان سیریز کے دوسرے میچ میں انجری کے باعث شامل نہیں ہو سکے تھے

اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں اور اور صرف 15 رنز پر ہی اس کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔

اوپنر فخر زمان دو، بابر اعظم آٹھ جبکہ محمد حفیظ اور اظہر علی بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 45 اور کپتان ولیمسن نے 73 اور ٹیلر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں مزید پڑھیے

’جب پاکستانی بیٹنگ پہ احتیاط طاری ہوئی‘

نیلسن میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ وغیرہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرا دیا

تاہم پاکستانی بولروں نے اننگز کے آخری اووروں میں بہتر بولنگ کی اور نیوز لینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روکا۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے تین، تین جبکہ شاداب خان نے دو اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گپٹل
AFP

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی یوں پاکستان کو سیریز میں رہنے کے لیے تیسرا ون ڈے میں کامیابی حاصل ضروری ہو گا۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: