ٹرمپ کا فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ

13 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری معاملے پرامریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ فیصلہ ایران اور بڑی طاقتوں کے ساتھ کیے جانے والے ٹھوس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ا نھو ں نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کوتبدیل نہ کرنے کاپابندہے،جوہری معاہدے پردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق جارحانہ پالیسی پرعمل پیراہے۔بدقسمتی سے امریکہ جوہری معاہدے کے 3حصوں کی پہلے ہی خلاف ورزی کررہاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں سےایران دیگرمتوقع معاشی فوائدسےمحروم ہو جائے گا۔امریکی صدرایرانی جوہری معاہدے ختم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹھوس معاہدے کو خراب کرنی کی مایوسی پر مبنی ایک کوشش ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: