سرفراز احمد کی ڈنیڈن میں تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو

13 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ڈنیڈن میں تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ لائن کام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل ناکامی کا سامنا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولز نے بہت اچھا پرفارم کیا اور فیلڈنگ میں بھی کوئی کمی نہیں تھی لیکن بیٹنگ میں قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔سرفرا ز احمد نے کیویز بولز کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار پرفارمنس دی۔قومی ٹیم کے کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیریز ہارنے کے باوجود کوشش ہو گی کہ اگلے دونوں میچز میں بہتر پرفارم کریں ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: