مسلم لیگ ق کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب

13 Jan, 2018 چینل24
کوئٹہ (24نیوز) مسلم لیگ ق کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ درانی کی سربراہی میں شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز میں قصور میں قتل ہونے والی کمسن زینب اور ایئرمارشل (ر) اصغر خان سمیت کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے شماری کی گئی۔اسمبلی میں عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی ارکان کے لیے اے لابی اور لیاقت علی کے حمایتی اراکن کے لیے بی لابی بنائی گئی جب کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔اسمبلی میں اراکین نے مسلم لیگ ( ق ) کے عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کیا، عبدالقدوس بزنجو آج ہی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی اجلاس سے کچھ دیر قبل ہی پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال وزارت اعلیٰ کے دوسرے امیدوار سید لیاقت علی کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کی تحریری درخواست انہوں نے سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرائی۔صوبے کے وزیراعلیٰ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے عام انتخابات میں صرف 544 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، عبدالقدوس بزنجو یکم جنوی 1974 کو بلوچستان کے ضلع آواران کے گاوں شنڈی جھو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلی بار 2002ءمیں پرویز مشرف دور میں صوبائی حلقے پی بی 41 سے کامیابی حاصل کی۔ 2013ءکے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو نے مسلم لیگ ( ق ) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سب سے کم یعنی 544 ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ سپیکر راحیلہ حمید درانی نے ایوان کے دروازے بند کر دیئے گئے اس دوران کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی ،اجلاس میں قصور کی زینب، ایئر مارشل اصغرخان اور کوئٹہ دھماکے کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: