کیلفورنیا میں پہاڑی تودے نے تباہی مچا دی ، ڈیڑھ درجن سے زائد ہلاک

13 Jan, 2018 نیو
کیلفورنیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں کے باعث پہاڑی تودے گرنے سے اب تک 18افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے اطلاعات ملیں تھیں ۔ پہاڑی مٹی نے برساتی پانی کے ساتھ مل کر "گارے کے سیلاب " کی صورت اختیار کر لی اور اس گارے کے سیلاب نے علاقے میں تباہی مچا دی ۔ گارے کے سیلاب نے 64 مکانوں کو نقصان جبکہ 462 افراد کو متاثر کیا ۔ متاثرہ افرا د کو ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے ۔ جبکہ مرنے والوں میں 87 سالہ شخص بھی شامل ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ Apsolutely terrifying video of the #Californiamudslides yesterday afternoon. Please stay safe if you can... #extremeweather #California #floods source; @weatherTAP pic.twitter.com/JhAZlXcDSl — WEATHER/ METEO WORLD (@StormchaserUKEU) January 11, 2018
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: