بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ

14 Jan, 2018 چینل24
لاہور (24 نیوز) بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سفارشات تیار کرے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے۔ بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔ کمیٹی پرانے واقعات اور ان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔ بچوں کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے آگاہی بھی فراہم کرے گی۔ کمیٹی بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات پر پولیس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔ اس کے اراکین ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور علماء سے ملاقات کریں گے۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سفارشات مرتب کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔ کمیٹی میں چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن اتھارٹی صبا صادق، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر اور سیکرٹری سکولزمس فوزیہ وقار سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: