بل گیٹس نے انسداد پولیو جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرلیا

14 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈٰسک ) پولیو کے خلاف جنگ میں برسرپیکار بل و میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے انسداد پولیو جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم بلو میلنڈا گیٹس کے سربراہ نے پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف اور حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ --> بل گیٹس نے نیشنل ہیلتھ سروسز کی منسٹر سائرہ افضل تارڑ کو خط لکھا جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کا انسداد پولیس کی جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، پولیس کی روک تھام کے لیے حکومت نے لاجواب اقدامات کیے‘۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ’پولیو کے مرض کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی گنجائش موجود ہے، شعبہ صحت میں خصوصاً ماں اور بچے کی صحت کے شعبے سے متعلق مزید اصلاحات پیدا کرنے کی تجاویز ملی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تکنیکی ٹیم تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اس ضمن مٰں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا پاکستان کوجلد آگاہ کریں گے تاکہ مستقبل میں بھی پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے تعاون جاری رکھا جاسکے۔بل گیٹس نے ٹم پیٹرسن کو پاکستان کے لیے تکنیکی معاونِ خصوصی مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہش مند ہوں‘۔واضح رہے کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کو انسداد پولیو کے لیے سالانہ 72 ارب روپے کی رقم فراہم کرتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: