شہروزسبزواری اپنی اہلیہ سائرہ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

14 Jan, 2018 نوائے وقت
ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ ماڈل و ٹی وی اداکارہ سائرہ شہروز علیحدہ علیحدہ فلموں میں کام کرنے کے بعد اب ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے ۔ ان کو ایک فلمساز نے ہیرو اور ہیروئین سائن کرلیا ہے جسکی عکسبندی کا آغاز کاغذی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد کیا جائیگا ۔ دونوں فنکار فی الحال فلم پروڈیوسر کی ہدایات کی بنا پر دیگر تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں ۔ واضح رہے سائرہ شہروز اپنے شوہر سے قبل فلم چلے تھے ساتھ میں کام کرچکی ہیں ، ایک اور فلم پراجیکٹ غاز ی میں وہ سپر وویمن کا کردار ادا کرچکی ہیں تاہم مذکورہ فلم پریمیئر شو کے بعد ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب تک نمائش پذیر نہیں ہوسکی ۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ ہمایوں سعید، شہریار منور، عامر قریشی، طلعت حسین و دیگر فنکار کام کرچکے ہیں جبکہ شہروزسبزواری ہدایتکار سید نور کی فلم چین آئے نہ سے اپنا فلمی کیریئر گزشتہ برس شروع کرچکے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: