42 سالہ انجلینا جولی کو بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا

14 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور(نیوز ڈیسک ) ہالی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے سے ان سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا۔بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں بھی چلا اور بالآخر دونوں کے درمیان ستمبر 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔ --> اگرچہ یہ خبریں بھی تھیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراؤں سے اپنے تعلقات کو بڑھایا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انجلینا جولی نے بھی اپنا بہترین ساتھی تلاش کرلیا۔ہولی وڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔خبر کے مطابق اوکے میگزین نے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی کو 38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے پریچ لی اور اداکارہ کی جوڑی کو ’پرفیکٹ‘ بھی قرار دیا۔امریکی میگزین نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کے ذرائع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ انجلینا جولی کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کی تمام تر توجہ بچوں کی پرورش اور اپنے کیریئر پر ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: